پشاور:(بیورورپورٹ)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کسی بھی دوسرے ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ،پاکستان میں عمران خان کو شرمندہ کیاجارہاہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقا ص اکرم نے کہا ہائی کورٹ میں گملے توڑنے کا کیس بھی بانی پی ٹی آئی پر بنا دیا گیا، 190 ملین پیسے پاکستان آئے اچھی بات ہے، فلاحی کام کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،القادر ٹرسٹ میں خان صاحب کی بریت ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے واضح کردیا جھکوں گا نہیں، ہائی کورٹ میں گملے توڑنے کا کیس بھی بانی پی ٹی آئی پر بنا دیا گیا۔
دنیا میں ٹرسٹ بنانے پر پرائز ،پاکستان میں شر مندگی ملتی ہے،وقاص اکرم



















