غزہ میں مزید4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل، 6 شدید زخمی

غزہ:(مشرق نیوز)شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران مزید 4 اسرائیلی فوجی جہنم واصل،6شدید زخمی ہوگئے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ہلاک ہونےوالے فوجیوں میں 37 سالہ ریزرو سارجنٹ الیگزینڈر فیڈورینکو، 21 سالہ سٹاف سارجنٹ ڈینیلا ڈیاکوف، 19 سالہ سارجنٹ یہو مایان اور 19 سالہ سارجنٹ ایلیو استوکر شامل ہیں۔

فوجیوں کو بیت حنون میں حماس کے مسلح مزاحمت کاروں نے پہلے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا پھر فائرنگ کردی،6زخمیوں میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے،حماس کےخلاف زمینی کارروائی میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 402 تک جاپہنچی۔