چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ابتدائی سکواڈ کااعلان،صائم ایوب بھی شامل

لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کےلئے 20 سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ابتدائی سکواڈ جمع کرا دیا،ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی سکواڈ آئی سی سی کو 2 روز قبل جمع کرایا،اوپنر صائم ایوب کا نام بھی شامل ہے۔

کپتان رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان نیازی، سفیان مقیم، حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، ابرار احمد، کامران غلام ،سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اور عباس آفریدی ابتدائی سکواڈ کاحصہ ہیں،حتمی سکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے،اوپنر عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔