توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ کی عدم حاضری پر عدالت برہم

راولپنڈی (بیورورپورٹ)عمران ،بشریٰ کےخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میںمزید ایک گواہ پر جرح مکمل ،عدالت نے سابق خاتون اول ،وکلا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی،کیبنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن احد پر جرح عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے کی،استغاثہ کے گواہ طلعت کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔

دوران سماعت ملزمہ بشریٰ اور وکلا کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیااورآئندہ سماعت پرگواہ پر جرح مکمل نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کی ہدایت کردی،عدالت نے شفقت، قیصر، عمر صدیق، محسن اور فہیم کو بیان ریکارڈ کرانے کےلئے طلب کرلیا۔