لاس اینجلس :(مشرق نیوز)غزہ میں نسل کشی کے حامی امریکی اداکار کا گھر بھی جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے،جیمز ووڈ نے انٹرویو میں کہا ایک دن آپ سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی دن سب ختم ہوجاتا ہے،اداکار کی باتوں پر اینکر افسردہ ہوگئیں ۔
سوشل میڈیا پر جیمز ووڈ کو صارفین کی جانب سے کوئی ہمدردی نہ ملی، متعدد صارفین نے جیمز کو وقت یاد دلایا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی نسل کشی کی حمایت کر رہے تھے،عبداللہ نامی صارف نے لکھا جیمز ووڈ اب عملی طور پر غزہ کے فلسطینیوں کے دکھ اور درد کو سمجھ سکیں گے ،خدائی انصاف ہے جسے وہی سمجھ سکتا جس کے دل میں کچھ ایمان ہو۔
غزہ میں نسل کشی کے حامی امریکی اداکار کا گھر بھی جل گیا

















