یورپ کی فضاﺅں میں پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ،پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد فلائٹ آپریشن بحال

اسلام آباد (بیورورپورٹ)یورپ کی فضاﺅں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ،پی آئی اے کاساڑھے 4 سال بعد یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ، پہلی پروازنے پیرس کیلئے اڑان بھر لی۔


وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کو الوداع کیا، پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر پیرس گئے، پیرس کیلئے ہفتہ وار 2 براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔

قبل ازیں وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فرانس ایمبیسی سٹاف کے ہمراہ افتتاحی فیتہ کاٹا ، تقریب میں وزیر ہوابازی، سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سی اے اے ودیگر نے شرکت کی

وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاماضی میں اسمبلی فلور پر وزیر ہوا بازی کے بیان سے بہت بڑی تباہی آئی،بہت بڑا المیہ ہے غلط فیصلوں پر احتساب نہیں ہوتا، پی آئی اے اپنا کھویا مقام حاصل کرے گی۔