صائم ایوب کی صحت پر اچھی خبر،کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا،ڈاکٹرز

لندن(ایم این پی)ٹخنے کی سنگین انجری کا شکار ہونےوالے قومی ٹیم کے بلے باز صائم ایوب کی صحت پر اچھی خبر سامنے آگئی ۔

لندن میںڈاکٹر لکی جیاسیلان نے صائم ایوب کے ٹیسٹ اور رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کہاٹخنے کی انجری کیوجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچاتاہم ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ دیا،مزید ڈاکٹرز کا پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

صائم ایوب نے کہاصورت حال نارمل ہے،ڈاکٹر نے مجھے سیدھے پیر (جس پر چوٹ لگی) پر وزن ڈالنے کی اجازت دےدی ۔