اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے آئی ایم ایف سے بات چل رہی، بجلی 10 سے 12 روپے یونٹ سستی کر سکتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاآئی پی پیز کےساتھ مذاکرات کا اثر عام آدمی تک پہنچ چکا ،1100ارب کی بچت کرلی،بجلی صارفین کےلئے قیمتیں نیچے آگئیںاب حکومتی پاور پلانٹس کی باری ہے، تمام آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی ہو گی، نظر ثانی کے بعد عوام کواچھی بچت ہو گی، مزید 15آئی پی پیز کے معاہدوں کو کابینہ میں لے کر جا رہے ہیں۔
وزیر توانائی نے کہاکے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف کی مد میں بڑی رقم مانگی گئی ،نیپرا عوام کا مفاد مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا۔
قبل ازیں قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاکیپٹو کی گیس پر ایک ماہ میں فیصلہ ہوگا، رہائشی صارفین کو بھی بجلی ٹیرف میں 4 روپے کا ریلیف مل چکا، بجلی کی قیمت 10 سے 12 روپے یونٹ کم کرسکتے ہیں۔
بجلی 10 سے 12 روپے یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

















