احتجاج کیس میں علی امین گنڈاپور ،عمر تنویر بٹ اشتہاری

اسلام آباد،پشاور: (بیورورپورٹ) عمران نااہلی احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دےدیاگیا۔

انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس پر سماعت ہوئی ،جج طاہر عباس سپرا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دےدیا جبکہ عامر کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا،عدالت نے غیر حاضر ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

ادھر پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بھیجا گیا 20 نومبر کا نوٹس معطل کر دیا اور الیکشن کمیشن کو وزیر اعلیٰ کےخلاف کارروائی سے روک دیا ۔