پلاسٹک بیگز ممنوع،پابندی پرسختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے پولیتھین بیگز کے استعمال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کافیصلہ کرلیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا پولیتھین بیگز پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد تیز کیا جائے،پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے ریگولیشنز پر سختی سے عمل کریں۔