اسرائیلی دہشتگردی نہ ر کی،غزہ پر بمباری، 65سے زائد فلسطینی شہید

غزہ:(مشرق نیوز)اسرائیلی دہشتگردی نہ ر کی،غزہ پر بمباری، 65سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے خان یونس میں گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ،رہائشی علاقوں پر بمباری کی،65سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے،شہدا میںایک خاندان کے 7بچوں سمیت 11افراد بھی شامل ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہااسرائیل کا کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر کو حراست میں رکھنا صحت کے شعبے کو تباہ کرنے اور نسل کشی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے۔