بلوائی دندناتے پھر رہے ہیں،ریلیف سے 9 مئی بار بار ہوگا،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بلوائی دندناتے پھر رہے ہیں،ریلیف سے 9 مئی بار بار ہوگا،جھوٹے پروپیگنڈے کا شکار ہونےوالے بچوں سے ہمدردی ہے،والدین گڑگڑا رہے ہیں، معافی کے بعد جیلوں سے نکلنے والے مجرم پچھلے عزائم دہرا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اگر اپنی غلطی پر شرمندہ نہیں تو معافی نہیں ملنی چاہیے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہاﺅس میں بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی اور ریاست کےخلاف کام کرنے والوں کو شاباش دی جاتی ہے، پاک فوج کو بھی سوچنا چاہیے ایسی جماعت کےلئے رعایت ہونی چاہیے یا نہیں،ن لیگ کی حکومت نے مہنگائی کا رونا نہیں رویا بلکہ کم کر کے دکھایا ،قیادت کی ڈکشنری میں لفظ میرٹ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب ہر ہفتے کوئی نہ کوئی پروگرام لانچ کرتی ہیں،حکومت 8ہزار بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو بھی سولر پر منتقل کرنے جارہی ہے،عمران خان جیل میں بیٹھا دیسی مرغ اڑا رہا ہے،کے پی میں جیلیں ٹوٹتی ہیں، کوئی جانے کو تیار نہیں،اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے کےلئے بڑا محکمہ بنادیا ،کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔