ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کاغزہ میں لڑنے سے انکار، سابق وزیردفاع پارلیمنٹ سے مستعفی

تل ابیب:(مشرق نیوز)ذہنی دباﺅ ، ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کاغزہ میں لڑنے سے انکار ،نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباﺅ کی شکایات میں اضافہ دیکھنے کو ملا،اسرائیلی فوج ترجمان نے بیان میں کہا ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکارکیا ، فوجیوں نے ذہنی دباوکی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیارکی، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

فوجی حکام کے مطابق 2011 کے بعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں، خودکشی اسرائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی۔

دوسری جانب سابق وزیر دفاع اور ماضی میں وزیراعظم نیتن یاہو کے قریبی ساتھی یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔