مدارس رجسٹریشن پرصدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ،تمام سٹیک ہولڈرز متفق


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت نے مدارس رجسٹریشن پرصدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا،ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری مدارس رجسٹریشن پرآرڈیننس جاری کریں گے۔

صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی فضل الرحمن اور صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقاتوں میں کیا گیا،آرڈیننس پر جے یوآئی سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے اتفاق کر لیا ،نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔