ایران میں سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں میں نرمی شروع

تہران (مشرق نیوز) ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کی جائے گے۔ اس فیصلے کے تحت ابتدائی طور پر واٹس ایپ اور گوگل سے پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ہونے کے بعد ایرانی شہری واٹس ایپ اور گوگل کا استعمال کر سکیں گے۔ایران میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 2022 میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ایرانی حکومت اور اس کی پالیسوں کو ایک ہتھیار کے سے انداز میں نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت کر دی گئیں۔ تاہم اب ان عائد کردہ پابندیوں کو نرم کیا جا رہا ہے۔