لاہور (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان اور اداکارہ فریدہ شبیر کی بیٹی و اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔یشمیرا جان آج کل ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یشمیرا جان کی ہدایت کار و اداکار یاسر نواز کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔یاسر نواز اس وائرل ویڈیو میں یشمیرا جان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتاتے نظر آ رہے ہیں کہ ڈرامہ سیریل ’غیر‘ اداکارہ کا آخری ڈرامہ ہے کیونکہ ان کا نکاح ہوچکا ہے جس کے بعد یشمیرا جان ویڈیو میں یاسر نواز کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ کہتی ہیں کہ میں اداکاری اسلئے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ شادی کے بعد میں بس اپنی اعلیٰ تعلیم اور گھر کی ذمے داریوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔ا±نہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری جس خاندان میں شادی ہوئی ہے ان کی معاشی صورتحال بہت اچھی ہے تو مجھے کام کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
اداکارہ یشمیرا جان نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی



















