کیٹ بلانچٹ کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر خدشات کا اظہار

سڈنی (مشرق نیوز) آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالنوجی سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55سالہ اداکارہ نے ایک غیر ملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کیٹ بلانچٹ نے کہاکہ میں اپنے کام پڑنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے اثرات کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں لیکن عام آدمیوں پر پڑنے والے اس کے اثر پر زیادہ فکر مند ہوں۔اداکارہ نے کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا بہت خطرہ ہے کیونکہ آپ اس کے ذریعے کسی کو بھی مکمل طور پر بدل سکتے ہیں، آپ اداکار ہوں یا نہ ہوں یہ آپ کی آواز کو بھی بدل سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک جدت ہے لیکن یہ ناقابلِ یقین حد تک تباہ کن بھی ہے جو کہ اس کا دوسرا رخ ہے۔