لیڈی ایچی سن ہسپتال میں کرسمس اور قائداعظم تقریب

لاہور :(ہیلتھ رپورٹر) لیڈی ایچی سن ہسپتال میں کرسمس اور قائداعظم ڈے کے حوالے سے شاندار تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹرناصر چوہدری نے اس موقع پر کیک کاٹا جبکہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مہرالنسا، پروفیسر ڈاکٹر نادیہ خورشید، ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر کاشف نصیر، میڈم صفیہ شہاب، ڈاکٹر تحسین فاطمہ، ڈاکٹر سدرہ منیر ، ڈاکٹر مہوش رحمان، ڈاکٹر حماد شفیع، میڈم جمیلہ انجم جاوید، میڈم رفعت رفیق، سینئر کالم نگار جاوید اقبال سمیت ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف، ایڈمن سٹاف، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت عملے نے جوش و خروش سے شرکت کی اور پاکستان کی سلامتی، امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور مریضوں اور انکے لواحقین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔