لاہور:( ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے مستحق طلباءو طالبات کےلئے موسم سرما کی مناسبت سے فری یونیفارم ڈرائیو شروع کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں5ہزار بچوں کو یونیفارم اور جرسیاں دینے کا اعلان کر دیا۔
ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ حقوق العباد سب سے اہم ہے ، موسم کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور بہت سے والدین ایسے ہیںجو اپنے بچوںکو یونیفارم اور جرسی نہیں لے کر دے سکتے،کوئی بھی شہری جو بیشک ایک یونیفارم اورجرسی دینے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اپنے شہر یا گاﺅں کے کسی سرکاری سکول میں دے کر اپنا حصہ ڈالے ،صوبہ بھر کے صنعتکاروں سے اپیل ہے وہ بھی اپنی مالی حیثیت کے مطابق اپنا کردار ادا کریں کیونکہ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے ہم سب کے بچے اور بچیاں ہیں، حکومت سرکاری سکولوں کا معیار بہتر کرنے کےلئے دن رات کام کر رہی ہے ،ہم نے چھ مہینے پالیسیاں بنانے پر کام کیا اب عملی پیشرفت کے لئے ضلع کی سطح پر نکل رہے ہیں،مریم نواز کی قیادت میں ہمیں 2 سال چاہئیں ۔
وزیر تعلیم کا 5ہزار بچوں کو یونیفارم ،جرسیاں دینے کا اعلان



















