پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے 12کارکن شہید ، 100 سے زائد ،متعدد لاپتہ ہیںاور میڈیا پر بیٹھائے گئے مداری کہہ رہے گولی نہیں چلی۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا ڈی چوک میں جاں بحق افراد کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، حقیقی آزادی ملنے تک تحریک جاری رہے گی، حکومت کو پیغام دیتا ہوں بہت سے لوگ لاپتہ ہیں، خدشہ ہے لاپتہ افراد میں بہت سے لوگوں کو شہید کیا گیا ،تحفظات و خدشات دور کیے جائیں۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاحکومت روزانہ ڈرامے بازی کررہی ہے، میڈیا بھی دباو¿ کی وجہ سے معاملے کو کوریج نہیں دے رہا، واضح پیغام دے رہا ہوں گولی کیوں چلائی ،جواب دینا پڑے گا۔
12 کارکن شہید ،متعدد لاپتہ،میڈیا پر بٹھائے مداری کہہ رہے ہیں گولی نہیں چلی،گنڈاپور



















