پاکستان کی شرائط تسلیم،چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، آئی سی سی نے منظوری دےدی

نئی دہلی،دبئی:(مشرق نیوز،ایم این پی)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے پاکستان کی شرائط مان لی گئیں،چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی، آئی سی سی نے منظوری دےدی۔

دونوں ممالک کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دی گئی، بھارت اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا،2026 کے ٹی 20ورلڈکپ کےلئے پاکستانی ٹیم انڈیا نہیں جائے گی ،میچز کولمبو میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا دونوں فریقوں کی رضامندی سے اب پی سی بی کو زرتلافی کے طور پر کچھ نہیں ملے گا۔