سازشیں ناکام ہونے پر سانحہ 9 مئی کیا گیا، شہادتیں سامنے آئیں تو فیض حمید کے ٹرائل اثرات سجے کھبے جائیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کو پارٹنر ان کرائم قرار دیتے ہوئے کہا فیض حمید کےخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی سابق وزیر اعظم کےخلاف بھی چارج شیٹ ہے، شہادتیں سامنے آئیں تو فیض حمید کے ٹرائل اثرات سجے کھبے جائیں گے،فیض حمید ، عمران خان کی پارٹنرشپ 9 مئی میں چلی اور بعد تک چلتی رہی ثبوت موجود ہیں ،بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلہ قانون کرے گا،پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید پر 10 سالہ اقتدار اورملک میں صدارتی نظام لانے کی منصوبہ بندی کاالزام عائد کردیا، سازشیں ناکام ہونے پر سانحہ 9 مئی کیاگیا، عمران خان اور جنرل فیض حمید 5 سے 6 سال حصے دار تھے،بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا مرکزی کردار جنرل فیض تھے، جنرل فیض اور عمران خان کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے کی ہے، پارٹنرشپ 9 مئی اور اس کے بعد بھی چلتی رہی، ثبوت اور شواہد سے پچھلے 6 سال کی پارٹنرشپ ثابت ہو جائے گی،وزیر دفاع نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کس طرح اقتدار میں لایا گا، کس طرح آر ٹی ایس بٹھایا گیا، کس طرح پی ٹی آئی کو 2018 کے انتخابات میں ہر طرح امداد دی گئی، پی ٹی آئی کے دور میں مخالفین کو قید کیا گیا ، جعلی مقدمے بنائی گئے، لوٹ مار کی گئی، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بڑے بڑے بزنس ٹائیکون کےساتھ ملکر کرپشن کی،پی ٹی آئی کے دور میں سینٹ انتخابات کے پیچھے یہی 2 سے 3 کردار نظر آئیں گے،بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا،بانی پی ٹی آئی کے دور میں کئی لوگوں کا ملٹری ٹرائل ہوا؟،اس سوال پر جنرل فیض کے ملٹری ٹرائل سے اثرات جنرل باجوہ تک بھی پہنچیں گے ؟ وزیر دفاع نے کہا شہادتیں سامنے آئیں تو لازمی طور پر کچھ نہ کچھ اثرات سجے کھبے جائیں گے، ایک صفحہ برقرار ہے یا پھٹ گیا ہوا ہے نہیں معلوم، پی ٹی آئی نے 12 لوگوں کی شہادتوں کے ثبوت اسمبلی میں پیش نہیں کیے، علی امین گنڈاپور کے گارڈز اپنے بندے مار کر اس کا ملبہ پولیس اور رینجرز پر ڈال رہے ہیں،یہ رینجرز اور پولیس کے شہدا کی بات کیوں نہیں کرتے؟ کیا وہ پاکستانی نہیں ؟