ڈیلس (مشرق نیوز) بھارتی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ اور نیٹ فلکس رئیلٹی شو شاندار زندگی بمقابلہ بالی ووڈ بیویاں نیلم کوٹھاری سونی نے کہا ہے کہ فواد خان کی مداح ہوں۔نیلم کوٹھاری نے امریکہ کے شہر ڈیلس میں منعقدہ ایک چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے حاضرین سے ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ایونٹ کے دوران ایک پاکستانی نژاد امریکن نے نیلم سے پوچھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کو کیوں پسند کرتے ہیں اور اگر انہیں کسی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے ترجیح دیں گی؟اس پر نیلم نے خوش گوار انداز میں جواب دیا کہ شاید پاکستانی ڈراموں کی کامیابی کی وجہ ان کی دلکش کہانیاں اور جذبات کی گہرائی ہے، اداکاروں کی بہترین کارکردگی اور حقیقت پسندانہ مکالمے بھی انہیں منفرد بناتے ہیں۔نیلم نے انکشاف کیا کہ وہ خود بھی کئی پاکستانی ڈرامے دیکھ چکی ہیں اور کہا کہ میں فواد خان کی مداح ہوں، وہ بہترین اداکار ہیں۔
فواد خان کی مداح ہوں:بھارتی اداکارہ نیلم کوٹھاری



















