لاہور:( خبر نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاک بحریہ ہرطرح کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،بلیو اکانومی سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے ، پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے، حکومت و فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں ساتویں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شہباز شریف نے کہا پاک بحریہ کے بہادر افسر و جوان سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں،بحریہ سمندری وسائل سے استفادہ کیلئے اقدامات کررہی ہے،دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،2018میں ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار لوگ شہید ، ملکی معیشت کو 3ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے،افسر و جوان اپنے عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں،پاکستان کے لاکھوں بچوں کو بچانے کےلئے ان کے بچے یتیم ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاحکومت ،افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بدقسمتی سے دہشتگردی کے ناسور نے دوبارہ سراٹھالیا جب تک دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے،دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے عزم پختہ ہے۔
شہباز شریف نے کہا رواں سال جولائی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کا دورہ کیا ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کام ریئل سٹیٹ نہیں بلکہ بزنس مین افراد کو کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین لوڈنگ ،ان لوڈنگ پر توجہ دینا ہوگی،برادر ملک سعودی عرب نے 3ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کردی،پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال و صلاحیتوں سے بھرپور ملک ،بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اپنی کوششوں کو یکجا کرکے یکسوئی کے ساتھ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہااپنے حقیقی کام پر توجہ دینی ہے ، پاکستان کے قیام کیلئے آباﺅ اجداد نے بڑی قربانیاں دیں،ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے،ملک میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے ایپکس کمیٹی کے متعد اجلاس ہوئے تاکہ حکومت ، فورسز اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےساتھ ملکر پختہ عزم کےساتھ دہشتگردی کی لعنت کےخلاف جنگ لڑ سکیں، ملک میں فول پروف سکیورٹی چاہتے ہیں تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں اوربیرونی سرمایہ کار پاکستان میں ماحول کو ساز گار دیکھ کر سرمایہ کاری کریں۔
شہبازشریف نے کہاموجودہ دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے، حکومت ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے،گوادر بندرگاہ مرکزی حیثیت رکھتی ہے، بہترین کمرشل بندرگارہ بنانے کےساتھ پاکستان کے سکلز و جہاز سازی کو فروغ دیا جاسکتا ہے، بدقسمتی سے ماضی میں مقصد کو توسیع نہیں دی جاسکی اور سب کو وجوہات کا علم ہے۔
وزیراعظم نے کہا سمندر 21ویں صدی میں انتہائی اہم ہو چکے ،اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا،وسائل سے بھرپور سمندری علاقے کی اہمیت اس وقت اور بھی بڑھ گئی جب دنیا جیوپولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہو رہی ہے،ملک کے شپنگ و فشنگ کے شعبوں کی موجودہ صلاحیت کو بڑھانا ہو گاتاکہ معاشی و سماجی ترقی کےلئے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں،شہبازشریف نے قومی سلامتی میں سمندروں کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے پاکستان نیوی ،پاکستان نیوی وار کالج کی کاوشوں کو سراہا۔
قبل ازیں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج آمد پر وزیر اعظم کا استقبال کیا، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں ورکشاپ کے دوران کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا خلاصہ پیش کیا۔
بعد ازاں ورکشاپ میں شریک پینل نے قومی بحری پالیسی کےلئے تجاویز پر مشتمل پیپر پیش کیا، پینل نے بحری ماحول کا جائزہ پیش اور قومی سلامتی اور ملکی اقتصادی خوشحالی پر اثرات کو اجاگر کیا، پینل نے چیلنجز سے نمٹنے ،مواقع کو استعمال کرنے کےلئے قیمتی سفارشات بھی پیش کیں،میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ پاکستان نیوی کا سالانہ ایونٹ ہے ،مقصد بحری سلامتی کے موضوع پر آگاہی ، بلیو اکانومی پر شعور اور پاکستان کے غیر استعمال شدہ بحری وسائل کو دریافت کرنا ہے،ورکشاپ میں شریک افراد میں اراکین پارلیمنٹ، پالیسی ساز، بیوروکریٹس، شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد، کاروباری شخصیات، مسلح افواج کے افسر اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















