اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دہشتگردی کےخلاف لڑائی ہر صورت جاری رکھیں گے، پاکستان نے واضح پیغام دےدیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہاپاکستانی عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے دہشتگردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی،وزیر خارجہ نے غیر ملکی سفراکو مکمل سکیورٹی کا یقین دلایا ،عافیہ صدیقی کے معاملے پر عدالتی احکامات کے مطابق کردار ادا کرےں گے،بیرون ممالک میں سفرا کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے،مقبوضہ وادی میں حالیہ اقدامات کشمیریوں کی زمین، جائیداد ہڑپ کرنے کی مہم کا حصہ ہے،بھارت اپنے ملک میں بنگلہ دیشی سفیر اور سفارتی مشن کی سکیورٹی یقینی بنائے۔
ممتاززہرا بلوچ نے کہاعلاقائی امن و استحکام کےلئے شام میں امن ضروری ہے، شام کی سلامتی خود مختاری اور آزادی کا احترام کیاجائے۔
دہشت گردی کےخلاف لڑائی ہر صورت جاری رکھیں گے: پاکستان کا واضح پیغام



















