لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت نے پی سی بی کا فارمولہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا،دبئی میں ہونے والی آئی سی سی بورڈمیٹنگ ملتوی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس اب تب ہی ہوگا جب بھارت پاکستان کے مو¿قف پر جواب دے گا ،پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کردیا اب اجلاس تب ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو، پہلے بھارت سے حتمی جواب لیں پھر بات ہوگی۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کی بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولہ دیا،نیوٹرل مقام پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنے کی شرط بھی عائد کی گئی، بھارت سہ فریقی سیریز کرانے کا مطالبہ منظور نہیں کرےگا، بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولہ کرانے پر متفق ہو گی،ویب سائٹ نے دعویٰ کہا آئی سی سی اجلاس میں ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کا امکان ہے، بھارت کے 3 لیگ میچز ،ایک سیمی فائنل اور فائنل امارات میں ہوں گے، پاکستان کی شرائط منظور نہ کیے جانے کا امکان ہے،براڈ کاسٹرز بھی پی سی بی شرائط کی مخالفت کریں گے،ادھر پی سی بی نے کہابھارتی کرکٹ ویب سائٹ کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ۔
آئی سی سی اجلاس پھر ملتوی،چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی ویب سائٹ



















