اسرائیل سے تعلقات، سعودیہ کا امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سے انکار
ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سے انکار کر دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔سعودی حکام نے مزید وضاحت کی کہ اگر امریکہ عام فوجی تعاون کا معاہدہ کرتا ہے تو یہ معاہدہ حملے کی صورت میں تحفظ فراہم نہیں کرے گا۔ امریکہ سعودی عرب میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرے گا اور بائیڈن انتظامیہ دفاعی معاہدے پر مہر ثبت کرنا چاہتی ہے تاہم اس معاہدے کو سینیٹ کی منظوری درکار ہوگی۔

















