کانسٹیبل کی ہلاکت، عمران،گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ عمران،گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی قیادت کیخلاف درج کرلیا گیا،تھانہ ٹیکسلا میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں سالار خان کاکڑ، شاہد خٹک بھی نامزدہیں۔

مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 14 اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،مقدمے کے مطابق حملہ آور ملزمان ٹیئر گیس گن، ربڑ بلٹس گنز اور اسلحہ سے مسلح تھے جنہوں نے پولیس افسران،اہلکاروں پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا، ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، عمران خان و دیگر قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا۔