لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) سموگ کی شدت میں کمی ،لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔
محکمہ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام تعلیمی اداروں میں20نومبر سے فزیکل کلاسز کےساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق سکول کھلنے کا وقت صبح 8.45بجے سے پہلے نہیں ہوگا، طلبہ ،اساتذہ کےلئے ماسک پہننا لازمی قراردےدیا گیا،بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ر ہے گی،ٹریفک کے دباو سے بچنے کےلئے کلاس وائز سکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
سموگ میں کمی، لاہور ،ملتان میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بحال



















