لاہور (مشرق نیوزی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔ آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی گئی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق بھی کردی ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہد اسلم بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے زمبابوے اور جنوبی افریقا جارہے ہیں، پاکستان ٹیم کیلئے سپن باولنگ کوچ کی تلاش ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائیگا۔یاد رہے کہ شاہد اسلم ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں شامل تھے وہ بیٹرز کو پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں، وہ گھنٹوں تھرو ڈاون کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔
شاہد اسلم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر



















