عمران پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانوی وزیر خارجہ

لندن:(مشرق نیوز)برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایم پی کم جانسن کے خط کے جواب میں موقف واضح کرتے ہوئے کہاپاکستانی حکام سے بانی پی ٹی آئی پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، حکام نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

ڈیوڈ لیمی نے کہاعدالتی معاملات ملک کا اندرونی مسئلہ ہے تاہم بین الاقوامی ذمہ داریاں و بنیادی آزادی کا احترام ضروری ہے، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔