محسن نقوی کی ملاقات،پاکستانی قیدیوں کی واپسی کےلئے تعاون کرینگے،ترکیہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایانے ملاقات کی ،باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی پرگفتگو کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہیں،تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں،وزیر داخلہ نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے کہا پاکستان برادر ملک ہے، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا، ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کےلئے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاپاکستان ماہرین کا وفد بھیجے، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا۔

محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقہ، دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے،اقوام عالم کو ناسور سے نمٹنے کیلئے جامع اقدامات اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔