چیمپئنز ٹرافی شیڈول کے اعلان کی تقریب منسوخ

دبئی :(ایم این پی) بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شیڈول کے اعلان کی تقریب کو منسوخ کر دیا ،ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی میچز کا فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ ختم کیا گیا۔

دوسری جانب پی سی بی نے تقریب کی منسوخی اطلاعات پر حیرانگی کا اظہار کردیا،حکام نے کہا11 نومبر کو لاہور میں حتمی شیڈول کے اعلان کا کوئی پروگرام تھا ہی نہیں ،منسوخ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔