ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنوں پر سکیورٹی ریڈ الرٹ

لاہور: (اپنے نمائندے سے)کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنوں اور تنصیبات پر سکیورٹی ریڈالرٹ کردی گئی۔

آئی جی ریلوے پولیس راﺅ سردار علی خان نے کہا تمام بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنوں پر بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ تعینات کردیا ،بی ڈی ایس تمام مسافروں ٹرینوں کی روانگی سے قبل سرچنگ کرے گا،ریلوے سٹیشنوں پر آنےوالے مسافروں ،سامان کی بھی تلاشی لی جائے گی، تمام سٹیشنوں پر واک تھروگیٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

سردار علی خان نے کہاتمام سٹیشنوں پر غیر متعلقہ گھومنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی،دوران سفر مسافروں ٹرینوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنائینگے،شہری پولیس سے تعاون کریں۔