نعمان اعجاز اور صبا قمر بولڈ مناظر فلمانے پر تنقید کی زد میں

لاہور (مشرق نیوز) نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز کے بولڈ سین پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدپر وائرل ہو رہے ہیں پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز اور اداکارہ صبا قمر اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں تاہم یہ دونوں ہی ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید ترنقید کا سامنا کرنا رہے ہیں۔

صبا قمر نے اپنے مقبول حالیہ ڈراموں ’فراڈ‘، ’سرِ راہ‘، ’سیریل کلر‘ اور ’پاگل خانہ‘ جیسے شاندار پراجیکٹس میں اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ نعمان اعجاز بھی ’دنیہ پور‘، ’ہم دونوں‘ اور ’بسمل‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث خوب پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

ان دونوں ورسٹائل اداکاروں نے مختلف ڈراموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں ’ا±لو برائے فروخت نہیں‘، ’جو چلے تو جان سے گزر گئے‘ اور ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ شامل ہیں۔ تاہم نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کے ایک بولڈ سین نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس میں انہیں ایک دوسرے کے بےحد قریب دیکھا جاسکتا ہے، زی فائیو پر نشر کی جانے والی اس ویب سیریز کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایڈز کا شکار ہے۔

اس سین کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے صبا اور نعمان اعجاز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے باصلاحیت اداکاروں کو ایسے غیر اخلاقی مناظر والا سین کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔