40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی افسوس رہے گا،شیخ رشید

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے 40 دن کا چلہ کاٹا، ساری زندگی افسوس رہے گا۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاملک میں کوئی آئین ہے نہ قانون نہ جمہوریت نہ سیاسی ماحول، اسردار رازق نے جج صاحب کے سامنے میرا کیس لڑا ، 94 گواہوں میں کسی نے مجھے 9 مئی کو نہیں دیکھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر غریبوں کیلئے عام معافی کا اعلان کریں، 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں،پاکستان کے سب لیڈرز باہر ہیں کیونکہ یہاں سموگ ہے، ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ہے، ان کو ابھی تک ایک ملین ڈالر نہیں ملا،خود سموگ میں نہیں رہنا چاہتے، آئی ایم ایف والے آ رہے ہیں، سکولوں میں بچوں کے داخلے کم ہوگئے ہیں، والدین کے پاس داخلہ فیس جمع کرانے کے پیسے نہیں، پنجاب حکومت کو کہوں گا داخلہ فیس معاف کر دی جائے۔

شیخ رشید نے کہا جب اللہ کو منظور ہوگا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، پہلے ہی آپ کو کہتا تھا ٹرمپ جیتے گا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست میں اپنا گڑھا خود کھودا ہے، میری عالمی سطح پر نظریں اس طرف ہیں کہ غزہ میں کیا ہو رہا ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ۔