ملکی دفاع کیلئے جانیں قربان کرنیوالے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں :سپیکر

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کا خوارجیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے چار جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں سپیکر نے نائب صوبیدار طیب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود، لانس نائیک حبیب کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداءکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ شہداءکے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں، قوم کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بہادر سپوت ہمارے ہیرو ہیں،ملک دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔