کچھ بھی ہوجائےعمران خان ڈیل نہیں کرینگے،فوادچودھری

لاہور:(خبر نگار) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کچھ بھی ہوجائے
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے،پی ٹی آئی کوعروج عدم اعتماد کے بعد ہونےوالے فیصلوں کی بدولت ملا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاعدم اعتماد کے وقت اسمبلی تحلیل کرنے کا منصوبہ صرف 4لوگوں کوپتہ تھا ،جنرل باجوہ سے رابطہ ختم کرناغلطی تھی،پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویزشاہ محمود قریشی نے دی، مسلم لیگ(ن) اورپیپلزپارٹی الیکشن کرانے پرمتفق تھے۔

فواد چودھری نے کہالگ رہا تھا عدم اعتماد کومینج کرلیں گے، جنرل باجوہ نے بھی یقین دہانی کرائی تھی پھر باجوہ کے ہاتھ سے بھی بات آگے نکل گئی،لیگی رہنما رانا تنویر،ملک احمد خان،خواجہ آصف جنرل باجوہ سے ملاقاتیں کرتے رہتے تھے۔