راولپنڈی:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے 9نومبر کو صوابی میں جلسہ ہوگا،احتجاج کی فائنل کال دونگا۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہامجھے حکومت اور وزارت بچانے کا کوئی شوق نہیں،بانی پی ٹی آئی کےساتھ ناروا سلوک قابل مذمت ہے، وارننگ دے رہا ہوں دوبارہ قابل برداشت نہیں ہوگا،پلان بنا رکھا ہے اب باہر نکل کر حکومت کا خاتمہ کریں گے، عوامی طاقت کے ذریعے چھٹکارا حاصل کریں گے، کفن باندھ کر نکلیں گے، حکومت سمیت سب فیصلہ سازوں کو وارننگ ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا 8 نومبر کا پشاور جلسہ منسوخ نہیں کیا صرف جگہ بدلی، 9 نومبر کو صوابی میں موٹروے پر جرگہ ہوگا، پورے پاکستان سے لوگوں کوجمع کریں گے،ذمہ داریاں دیں گے اور فائنل کال کا اعلان کریں گے، میرے گھر والوں کو پیغام ہے اگر میں واپس نہ آیا تو جنازہ پڑھ لینا اب تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کےلئے آئیں گے، اپنا مینڈیٹ واپس لینا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہاڈیل کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں اگر کوئی ڈیل ہوئی تو میں خود بتا دوں گا، گرفتاریوں سے بچنے کےلئے پلان کریں گے اب جو ڈی پی او دوسرے ضلع سے روکنے آئے گا تولوگ مزاحمت کریں گے۔
9نومبر کو صوابی میں جلسے کااعلان،احتجاج کی فائنل کال دونگا،علی امین گنڈا پور



















