جاتی امرا، بڑی بیٹھک، آئینی ترامیم کیلئے ن لیگ،پی پی،جے یوآئی میں اتفاق

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)جاتی امرا میں بڑوں کی بیٹھک، آئینی ترامیم کیلئے ن لیگ،پی پی،جے یوآئی میں اتفاق ،حکومت نے نمبر گیم پورے ہونے کادعویٰ کردیا۔

26ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے جاتی امرا میں قائد ن لیگ نواز شریف کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی،صدر زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے شرکت کی،سابق وزیراعظم نے عشائیہ دیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل بھی شریک رہے۔

قبل ازیں فضل الرحمن ، صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے،ملاقات میں اہم امور پر مشاورت کی گئی، فضل الرحمن سے ن لیگ کے وفد کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی بعدازاںنواز شریف ،فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی ،دونوں جماعتوں کی سینئر قیادت بھی شریک رہی،مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر کامل اتفاق رائے کیا گیا، ذرائع کے مطابق جے یو آئی سربراہ نے نواز ،شہباز کے سامنے اپنے تحفظات و ناراضگی کا اظہار کیا ،دونوں لیگی رہنماو¿ں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق بڑی بیٹھک میں تینوں جماعتوں نے آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کیا،ملاقات میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نمبر گیم پرتفصیلی بریفنگ کے بعد آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے حکمت عملی طے کی گئی، اراکین پارلیمان کی حاضری یقینی بنانے کےلئے تمام ہم خیال جماعتوں کے رہنماﺅں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں،حکومت نے نمبر گیم پورے ہونے کادعویٰ کردیا،ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے مشترکہ مسودے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔