اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ،علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم

اسلام آباد،پشاور:(بیورورپورٹ)اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میںڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی ،طلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ،بیلف رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا،مزید مہلت دی جائے،عدالت نے پولیس کو 23 اکتوبر تک علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی نا اہلی درخواست دوبارہ اعتراضات لگا کر واپس کردی،پشاور ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے،ہائی کورٹ متعلقہ فورم نہیں ۔