اپریل تا جون کے مقابلے جولائی تا ستمبر انٹرنیٹ سپیڈ بہتر

کراچی:( ) پی ٹی اے نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معیار جانچنے کا سروے جاری کر دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے دعویٰ کیا اپریل تا جون کے مقابلے جولائی تا ستمبر 2024 انٹرنیٹ سپیڈ بہتر ہوئی، اپ لوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ اور نیٹ ورک دستیابی میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض علاقوں میں موبائل کالز کا معیار طے شدہ حد سے کم پایا گیا۔