لاہور: (کلچرل رپورٹر) سینئر لیجنڈری اداکار عابد کشمیری دنیا سے رخصت،عمر 74سال،کچھ عرصے سے بیمار تھے،پسماندگان میں 2بیٹے اور 2 بیٹیاں چھوڑیں۔
مرحوم4مئی 1950کو لاہور میں پیدا ہوئے، سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج ،فلموں میں کام کیا ،بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے،عابد کشمیری کو 1988 میں ریلیز ہونےوالی فلم ”بازار حسن “پر بہترین مزاحیہ اداکار کےلئے نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
مشہور فلموں میں ”جیتے ہیں شان سے “اور ”آہٹ “بھی شامل ہیں،ٹی وی ڈراموں کی بھی طویل فہرست ہے،لوہاری گیٹ، سورج کےساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں،سیاسی ،سماجی ،شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاعابد کشمیری ورسٹائل اداکار تھے،تادیر کمی محسوس ہوگی۔
اداکار عابد کشمیری دنیا سے رخصت،سیاسی ،سماجی و شوبز شخصیات کااظہار افسوس



















