اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاایڈووکیٹ حامد خان کی لاہور میں فیملی مصروفیت ہے جبکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے جمعہ کوسماعت کرنی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ایڈووکیٹ حامد خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش نہیں ہو سکتے، مخالف وکلاءکو بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ،پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔
انٹرا پارٹی الیکشن کیس:پی ٹی آئی نے سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کردی



















