پشاور:(بیورورپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیس میں اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کر دیا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا عدالت اگر اتنا حکم کرے کہ اس درخواست پر فیصلے تک کوئی آئینی پیکیج نہ لائے جائے،چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس میں کہاآئین کی تشریح کی بات ہے، دیکھیں گے لارجر سنے یا 2 رکنی بنچ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاآئینی ترامیم پیکیج اور پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو چیلنج کیا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا درخواست ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے ہے یا نائب صدر ڈسٹرکٹ بار کی طرف سے ہے؟ ، ترامیم کو پہلے کیوں چیلنج کیا وجوہات بتائیں۔
عدالت نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس میں اٹارنی جنرل کو 27 اے کا نوٹس



















