اسلام آباد:پشاور(بیورورپورٹ)آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، عدلیہ معاملات کا نوٹس لے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا پی ٹی آئی سربراہ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں،کھیل میں عمران خان پھنس گیا ،اپنے بچوں کو پاکستان بلائیں،گنڈا پور پیادہ ہے،190 ملین پاونڈ ، 9 مئی سیاسی کیس نہیں ، آپ جان بوجھ کر غیر قانونی کام کرنے جا رہے ہیں، تاکہ حالات خراب ہوں، گولیاں چل جائیں، خود بندے مار دیں اور مدعا کسی اور پر ڈال دیں،منفی طرز سیاست سے باہر نکلنا ہوگا۔
فیصل واوڈا نے کہا کسی کو بھی بڑھکیں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا پھر بھی اگر آپ نے سوچ لیایہی سیاست کرنی ہے تو پھر سیاسی فتح اور دفن کی تیاری ،رزلٹ سامنے ہے، نازک موڑ پر کھڑے ہیں، پاکستان کی ترقی، خودمختاری کو اب کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔
دریں اثنا مشیر کے پی بیرسٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہافیصل واوڈا خودپیادہ ہیں وضاحت کریں کس کی ہدایت پر بھگوڑے بنے؟،ہارس ٹریڈنگ کےلئے ایک بار پھر راہ ہموار ہوگئی ،عملی مظاہرہ آئینی ترامیم ووٹنگ میں ہوگا، آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دینے کے بعد زرداری اور شریف خاندان کو اراکین پارلیمنٹ خریدنے کا راستہ مل گیا۔
پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، عدلیہ نوٹس لے، فیصل واوڈا



















