ویمنز ورلڈ کپ‘ پہلی بار آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سمارٹ ری پلے سسٹم استعمال ہوگا

دبئی (مشرق نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار کسی اّئی سی سی ٹورنامنٹ میں اسمارٹ ری پلے سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔ویمنز ورلڈ کپ اسمارٹ ری پلے سسٹم کے ساتھ ہونے والا پہلا اّئی سی سی ایونٹ ہوگا، یہ ٹیکنالوجی اس سے قبل لیگ ٹورنامنٹ ہنڈریڈ اور آئی پی ایل 2024 میں استعمال کی جاچکی ہے۔اسمارٹ ری پلے سسٹم کے تحت ہر میچ میں 28 کیمروں کی مدد سے ٹی وی امپائر کو زیادہ بہتر فوٹیج فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بہتر فیصلہ کرسکے، سٹمپنگ کیلئے نیا سسٹم ٹی وی امپائر کو ایک ہی فریم میں تین زاویوں یعنی سائیڈ آن کیمروں کے ساتھ ساتھ فرنٹ آن سے فوٹیج دکھائے گا۔س سے قبل اس مقصد کیلئے اسٹمپ کیم استعمال کیا جاتا تھا جو تقریباً 50 فریم فی سیکنڈ کی کم رفتار سے کارروائی کو ریکارڈ کرتا تھا، اس کے مقابلے میں ہاک آئی کیمرے تقریباً 300 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے ریکارڈ کرتے ہیں، یعنی اب امپائرز کو فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ درست فوٹیج دستیاب ہوگی۔