FBR میں بڑی تنظیم نو ، متعدد شعبے ضم یا ختم،نئی پوسٹیں متعارف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو ، متعدد شعبے ضم یا ختم،نئی پوسٹیں متعارف، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

،نوٹیفکیشن کے مطابق ممبرپبلک ریلیشنز کی پوسٹ ممبر ٹیکس پیئر سروسز ،ممبر اکاﺅنٹنگ کی پوسٹ ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ کے طور پر تبدیل ،ممبر آئی ٹی ،ڈیجیٹل اینیشی ایٹووزڈی جی آئی ٹی و ڈی ٹی میں ضم کردیا گیا۔

ڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی ،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن ، ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ اب ممبر آرگنائزیشنل آڈٹ ،ڈی جی ریونیو اینالسز اب ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کے ماتحت کام کریگا،ممبر آئی ٹی، ڈیجیٹل اینیشی ایٹووز کے اختیارات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کو تفویض کردئیے گئے۔