اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے عوامی طاقت سے ہرغیر آئینی اقدام کو روکیں گے۔
پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمن سے ہونےوالی ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے حکومتی اتحاد کی مجوزہ آئینی ترامیم پراپوزیشن کی طرف سے اپنا الگ مسودہ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سلمان اکرم راجہ ،کامران مرتضیٰ قانونی و آئینی معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسودہ تیار کریں گے۔
فضل الرحمن نے کہا اپنا مسودہ اور تجاویز ہاتھ آجائیں تو پھر آگے بڑھا جائے گا، جب ہاتھ میں کوئی مسودہ ہوگا تو پھر ہی کسی سے بات چیت کی جا سکتی ہے،کسی ایکسٹینشن کو نہیں مانتا نہ کسی ادارے کے سربراہ کو ایکسٹینشن دینے دیں گے، میری شوریٰ نے کہا حکومت کےساتھ نہیں جانا ،آئینی ترامیم کو مسترد کرو، مجھے معلوم ہے بہت ساری چیزیں غلط ہو رہی ہیں،پارلیمان کے اندر ووٹ اور باہر عوامی طاقت سے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکیں گے۔
عوامی طاقت سے ہرغیر آئینی اقدام کو روکیں گے:فضل الرحمن



















