لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ایسی سپیشلائزڈ ڈگریاں متعارف کرائیں گے جن کے بعد طلباءو طالبات کو نوکریوں کیلئے سفارش نہ ڈھونڈنی پڑے۔وہ پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام تیرہویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتا، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولرامتحانات محمد رﺅف نواز ، اساتذہ، طلبا ﺅ طالبات اوران کے والدین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات خان ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے بہترین کارکردگی دکھانے والے طالبعلم اور طالبہ کو ذاتی خرچے سے دبئی کی سیر کرانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ سپیشلائزڈ آئی ٹی یونیورسٹیاں بنانے کیلئے اقدامات کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ترقی دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،طالبات کو یونیورسٹی میں محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین جامعات میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علم کی طاقت والے زندگی میں اہم مقام حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے لئے سب سے بہترین امیدوار ڈاکٹر محمد علی تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی کو آگے لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نے قائد اعظم یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں 600 سے 315ویں نمبر پر پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ باقی تعلیمی اداروں میں جدید ڈگری پروگرامز پر بات ہوتی ہے اور پنجاب یونیورسٹی میں جھگڑایہ ہے کہ بیٹھے کیسے ہو، کپڑے کیسے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بچوں کو سنوارنے والا میرا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز تعلیم دوست ہیں، جلد ہی 40 ہزار لیپ ٹاپ ہونہار طلباءکو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اگلے ہفتے سے 30 ہزار طلباﺅطالبات کے لئے سکالرشپس لا رہی ہیں،میرٹ پر منتخب ہونے والے 30 ہزار طلباﺅ طالبات کی یونیورسٹی فیس وزیر اعلیٰ دیں گی۔ وائس چانسلرڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ ایسے ڈگری پروگرامز لائیں گے جس سے طلباءمیں مہارتیں پیدا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ مہارت پر مبنی تعلیم کے ذریعے بچوں کے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مشن ہے کہ ہم بچوں کو معیاری تعلیم دیں، مضمون میں ماہر، روزگار کے لائق اور اچھا انسان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین مواقع سے بھری ہوئی ہے ،آپ بھی محنت کرکے اپنے شعبوںمیں عروج پر پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چنیوٹ کے ایک گاﺅں سے وابستہ ہوں اور آج جہاں پہنچا ہوںوہاں سب پہنچنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر ہی اسے بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں وہ حق مانیں جس کا آپ حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں پنجاب یونیورسٹی کی عظمت کو بحال کروں گا۔
یونیورسٹیوں میں سپیشلائزڈ ڈگریاں متعارف کرائینگے، خواتین کو ترقی دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: صوبائی وزیر تعلیم



















